رابعہ شیخ نے کہا کہ حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو دیکھا جس میں 8 بچوں نے ویکسین لی اور اسکے بعد ان کی موت ہوگئی اسی وجہ سے ہم ویکسین کو لیکر فکر مند Concerned about the Vaccine ہیں۔ ہم نے اسکول انتظامیہ کی جانب سے دیے گئے دستاویز پر دستخط کئے لیکن جب ہم نے اسکول انتظامیہ سے یہ مطالبہ کیا کہ ہم اپنے بچوں کو ویکسین دیں گے لیکن اسکول یہ لکھ کر دے کہ ویکسین کے بعد ان کے بچوں کو کسی طرح کا کوئی خطرہ نہیں ہوگا جس پر اسکول انتظامیہ نے کسی طرح کا کوئی تحریری جواب لکھ کر دینے سے منع کر دیا۔
بچوں کی ویکسین کو لیکر مسلم اکثریتی علاقوں میں ابھی بھی لوگ تذبذب کا شکار People in Muslim-majority Areas are Still Hesitant about The Vaccine ہیں۔ اپنے بچوں کو ویکسین دینے کے لئے سوشل سائٹز پر موصول ہونے والی کچھ ویڈیوز کو دیکھ کر خائف ہیں حالانکہ اس ویڈیو کی حقیقت نہیں معلوم ہوئی۔