اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا ویکسین کی تیاری ایک انقلابی قدم: ادھو ٹھاکرے - وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے

اس موقع پر ادھو ٹھاکرے نے کورونا وبا کے دوران ان واریئرز کو بھی یاد کیا اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی جان کر پروا نہ کرتے ہوئے عوام کی جان بچائی۔

Corona vaccine is a revolutionary step said Uddhav Thackeray
'کورونا ویکسین ایک انقلابی قدم ہے'

By

Published : Jan 16, 2021, 9:58 PM IST

آج کا کورونا ویکسینیشن پروگرام ایک انقلابی اقدام ہے، لیکن سب سے بہترین ویکسین، ماسک ہے۔ ٹیکہ لگانے کے بعد بھی ماسک کا استعمال کرنا پڑے گا۔ یہ مت بھولنا کہ اب تک ہم نے ماسک پہن کر، ہاتھ دھونے اور محفوظ فاصلے کے سہارے سے کورونا کا مقابلہ کیا ہے۔ اس طرح کا اظہار خیال کے سی میں واقع کورونا ویکسینیشن سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نےکیا۔

وزیر اعلی نے کہا کہ آج کا دن انقلابی دن ہے آج کے دن کوئی ناراض نہیں ہونا چاہیے۔ اگر ہم ماضی کے ایام کو یاد کرتے ہیں تو ہمارے جسم کانپ اٹھتے ہیں۔ دن رات ہم نے تناؤ کے عالم میں گزارے ہیں، صرف ہم ہی نہیں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک کے لوگوں کی بھی یہی صورتحال تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ سنٹر جنگی پیمانے پر صورتحال کو دیکھتے ہوئے 15 دنوں میں قائم کیا۔ یہاں سے شروع کرنے کے بعد ہم نے ممبئی کے ساتھ ساتھ ریاست بھر میں بھی بہت سے مقامات پر ایسے مراکز قائم کیے ہیں، ہمیں ان مراکز سے بھی بہت تعاون ملا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کورونا وبا کے دوران ان واریئرز کو بھی یاد کیا اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی جان کر پروا نہ کرتے ہوئے عوام کی جان بچائی۔ ہم ایک عرصے سے سن رہے ہیں کہ ویکسین آرہی ہے، ٹیکہ آرہا ہے، آج ہمارے ہاتھ میں ٹیکہ ہے اور کورونا ویکسین آپ تمام لوگوں کی موجودگی میں شروع ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک مکمل طور پر کورونا کے خلاف ہم جنگ نہیں جیت جاتے تب تک ہم لوگوں کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر مکمل طور پر عمل کرنا ہوگا۔ یاد رکھیے ابھی مصیبت ٹلی نہیں ہے بھلے ہی ویکسین دی جار ہی ہو، تمام لوگوں کو ٹیکہ لگانے میں کچھ وقت درکار ہے۔ لہذا سب کو کورونا روک تھام کے قواعد کی پابندی کرنی چاہئے۔

آپ کو بتا دیں کہ پہلے مرحلے میں ڈاکٹرز ترجیحی گروپ کے اراکین کو ڈوز دیے گئے۔ وہیں پہلا ٹیکہ لگانے والی ڈاکٹر مدھورا پاٹل کو تمام معززین کی موجودگی میں اعزاز سے نوازا گیا۔ ان کے بعد ڈاکٹر منوج پیک کاج کو ٹیکہ لگایا گیا۔

اس موقع پر ریاستی وزیر آدتیہ ٹھاکرے، میئر کشوری پیڈنیکر، ایم ایل اے ذیشان صدیقی، ڈپٹی میئر سوہاس واڈکر، میونسپل کمشنر اقبال سنگھ چاہل، وزیر اعلی کے ایڈیشنل چیف سکریٹری آشیش کمار سنگھ، محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پردیپ ویاس، چیف منسٹر کے پرنسپل سکریٹری وکاس کھرگ، ہیلتھ کمشنر ڈاکٹر رام سوامی، ٹاسک فورس کے ڈاکٹر ششانک جوشی اور ڈاکٹر راہل پنڈت وغیرہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details