اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: کاروباری افراد کو کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی

کاروبار شروع کرنے سے پہلے اورنگ آباد میونسپل کمشنر آصف کمار پانڈے نے بتایا ہے کہ 'کاروباری افراد کو پہلے اپنا کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہے یہ ٹیسٹ میونسپل کارپوریشن کی مین بلڈنگ اور جادھومنڈی میں کیا جائے گا۔'

By

Published : Jul 18, 2020, 1:36 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کرفیو کے بعد کاروباریوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔

اورنگ آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کو دیکھتے ہوئے شہر میں نو دن کا کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔

اورنگ آباد: کاروباری افراد کو کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی

دراصل اورنگ آباد میں نو روز کے کرفیو کا آج آخری دن ہے، اتوار سے کرفیو ہٹا لیا جائے گا اور کاروباریوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔

کاروبار شروع کرنے سے پہلے اورنگ آباد میونسپل کمشنر آصف کمار پانڈے نے بتایا ہے کہ 'کاروباری افراد کو پہلے اپنا کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہے یہ ٹیسٹ میونسپل کارپوریشن کی مین بلڈنگ اور جادھومنڈی میں کیا جائے گا۔'

انہوں نے بتایا کہ 'جنگی پیمانے پر ٹیسٹ مہم کو یقینی بنانے کے لیے چار سو ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details