کورونا سے متاثر مریضوں کے دو نئے معاملوں کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں 21 اور دیہی علاقوں میں 14 مریض شامل ہیں۔
جس میں کورونا سے متاثر چھ مریض بھی صحتیاب ہوگئے ہیں، کھونی گاؤں کا ایک شخص کورونا سے متاثر پایا گیا ہے لیکن وہ طویل عرصے سے باہر تھا اور اس کا باہر ہی علاج جاری ہے جس کی وجہ سے محکمہ صحت نے دیہی علاقے کی فہرست میں اس کا نام شامل نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہممبئی کے کرلا میں کالینہ سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ خاتون، ونجار پٹی ناکا کے قریب اپنے گھر آئی تھی جسے مقامی انتظامیہ نے ٹاٹا آمنترا واقع سرکاری قرنطینہ بھیجا گیا تھا اس کے سویپ کو طبی جانچ کے لیے بھیجا گیا۔
جمعہ کو اس خاتون کی میڈیکل رپورٹ کورونا پازیٹیو آنے کے بعد علاج کے لیے آئی جی ایم سب ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔