مالیگاؤں میں گزشتہ روز منصورہ ہسپتال سے ایک فیملی کے افراد نے قرنطینہ سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ اس فیملی کا کہنا تھا کہ انھیں وقت پر کھانا نہیں مل رہا ہے۔ نیز ان لوگوں پر پولیس سختی کر رہی ہے۔
وقت پر کھانا نہ ملنے کی وجہ سے قرنطینہ سے بھاگنے کی کوشش - مہاراشٹر نیوز
ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں کورونا مریضوں کی تعداد 330 ہوچکی ہے۔ ان مریضوں کو منصورہ، جیون اور فاران ہسپتال میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
وقت پر کھانا نہ ملنے کی وجہ سے قرنطینہ سے بھاگنے کی کوشش
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اس معاملہ پر جمعیتہ علماء شاخ مالیگاؤں کے ذمہ داران سے گفتگو کی۔ جو قرنطینہ میں مریضوں کو طعام کا نظم کر رہے ہیں۔
ان لوگوں نے کہا کہ مریضوں کی تعداد بڑھ جانے کی وجہ سے کبھی کبھی کھانا وقت پر پہنچنے میں دیر ہو رہی ہے۔ واضح رہے قرنطینہ کے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو جمعیتہ علماء ہند کی جانب سے نظم کیا گیا ہے۔