ممبئی: مہاراشٹرا میں کورونا کا قہر مسلسل جاری ہے۔ کچھ جگہوں پر احتیاط کی وجہ سے متاثرین کی تعداد میں کمی بھی آئی ہے۔ وہیں کچھ ڈاکٹرز نے ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ کورونا کا سب سے زیادہ اثر ان مریضوں پر ہوسکتا ہے جن کو ذیابیطس ہے۔ ایسے مریضوں کو خصوصی دیکھ بھال کرنے کی ضرورت ہے۔
مہاراشٹرا اسٹیٹ ٹاسک فورس کے ڈاکٹر ششانک جوشی نے کہا کہ کورونا کے دوران سب کچھ بند کردیا گیا تھا۔ پھر بھی ذیابیطس کے مریض کورونا کے مدت میں اپنی غذا پر قابو نہیں رکھ سکے۔ جوشی کے مطابق بھارت میں ذیابیطس کے مریضوں میں کورونا وبا کی وجہ سے ایک اہم تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے، اگر ہم امپیکٹ انڈیا مہم کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو اس سے پتہ چلتا ہے کہ لاک ڈاؤن میں HbA1c کا گراف بڑھا ہے۔ جبکہ نومبر 2018 میں یہ اعدادو شمار مسلسل کم ہورہا تھا۔