اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا کے لئے مختص قبرستان سرکاری امداد سے محروم - ائ ٹی وی بھارت

کورونا وبا کی شکار اموات کو تدفین کو لے کر حکومت کی جانب سے کسی بھی طرح کی کوئی امداد یا اخراجات قبرستان ٹرسٹ کو نہیں ملی ہے۔ اخراجات اُن کے اہل خانہ کو برداشت کرنا ہوتا ہے یا پھر جامع مسجد ٹرسٹ کو اٹھانی پڑتی ہے۔

mh_mum_101_covid qabristan_pkg_7204702
کورونا کے لئے مختص قبرستان حکومتی امداد سے محروم

By

Published : May 1, 2021, 7:54 AM IST

Updated : May 1, 2021, 2:39 PM IST

کورونا سے ہونے والی اموات کو لے کر حکومت نے ملی رائس علاقے کے سوناپور بڑا قبرستان میں تدفین کرنے کا فرمان جاری کیا ہے۔

کورونا کے لئے مختص قبرستان سرکاری امداد سے محروم

جامع مسجد ٹرسٹ کے چیئرمین شعیب خطیب نے بتایا کہ ہر روز کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد درجنوں میں ہے۔ جس کی تدفین کو لے کر حکومت کی جانب سے کسی بھی طرح کی کوئی امداد یا اخراجات قبرستان ٹرسٹ کو نہیں ملی ہے۔

اخراجات اُن کے اہل خانہ کو برداشت کرنا ہوتا ہے یا پھر جامع مسجد ٹرسٹ کو اٹھانی پڑتی ہے۔

روز ہورہی اموات کو دیکھتے ہوئے قبرستان ٹرسٹ نے تدفین کے لئے قبرستان کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے۔ ایک حصے میں روزمرہ کی ہونے والی اموات کی تدفین جبکہ دوسرے حصے میں کورونا کے لئے مختص کی گئی۔

قبرستان میں کچھ جگہیں خالی تھی تو ٹرسٹ انتظامیہ نے اسے بھی قبرستان میں تبدیل کر دیا۔ یہاں اب 500 قبروں کی گنجائش ہے۔

اس قبرستان کو مرحوم ناخدا محمد علی روگھے نے وقف کی تھی۔

Last Updated : May 1, 2021, 2:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details