مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 189 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ اس وبا سے مزید 6مریضوں کی موت ہوگئی۔
طبی احکام نےمنگل کے روز یہ اطلاع دی۔ مراٹھواڑہ علاقے کے ضلع صدر دفاتر سے جمع کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس علاقے کے آٹھ اضلاع میں سے بیڑ سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں کورونا کے 26 نئے کیسز سامنے آئے اور تین مریضوں کی موت ہوگئی۔