اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ میں کورونا سے ایک دن میں 42 ہلاکتیں - بیڈ میں 303 نئے کیسز ا

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 42 افراد کی موت ہوگئی، جبکہ وائرس کے مزید 1،731 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مراٹھواڑہ میں کورونا سے ایک دن میں 42 ہلاکتیں
مراٹھواڑہ میں کورونا سے ایک دن میں 42 ہلاکتیں

By

Published : Sep 18, 2020, 2:23 PM IST

مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے 42 افراد کی موت ہوگئی، جبکہ وائرس کے مزید 1،731 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ اطلاع ہیلتھ افسران نے جمعہ کو دی۔

خطہ کے تمام ضلع ہیڈ کوارٹر سے جمع کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق 'آٹھ اضلاع میں سب سے زیادہ متاثرہ ضلع لاتو ہے، جہاں 320 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 10 افراد کی موت ہوئی ہے، اس کے بعد ضلع بیڈ میں 303 نئے کیسز اور آٹھ مریضوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں کورونا کے 96 ہزار نئے کیسز

وہیں ضلع ناندیڈ میں 264 نئے کیسز اور آٹھ اموات، ضلع جالنہ میں97 نئے کیسز اور چھ اموات، ضلع اورنگ آباد میں 360 کیسز اور پانچ اموات، ضلع پربھنی میں 78 نئے کیسز اور تین اموات، ضلع عثمان آباد میں 268 نئے کیسز اور دو اموات اور ضلع ہنگولی میں دو اموات اور 41 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details