ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا کے فعال معاملوں میں مہاراشٹرا اور کیرلہ میں سب سے زیادہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ وہیں، 11 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
مہاراشٹرا میں 2649 کورونا کے فعال معاملوں میں کمی کے بعد اب ان کی تعداد 36،113 رہ گئی اور کیرلہ میں 256 فعال معاملے کم ہوکر 69109 رہ گئے ہیں۔ ملک میں فعال معاملوں میں کیرلہ پہلے نمبر پر ہے جبکہ مہاراشٹر دوسرے نمبر پر ہے۔
مہاراشٹر اور کیرلہ میں کورونا کے فعال معاملوں میں کمی - urdu news
گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان مہاراشٹرا اور کیرلہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں مزید کمی دیکھنے ملی ہے جبکہ دیگر 11 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
مہاراشٹر اور کیرلہ میں کورونا کے سرگرم معاملوں میں کمی
جمعہ کی صبح وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 12،408 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں جس کی وجہ سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ آٹھ لاکھ دو ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
اس عرصہ کے دوران 15،853 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ 96 ہزار 308 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ فعال معاملے ایک لاکھ 51 ہزار 460 رہ گئے ہیں۔ وہیں، 120 مریض فوت بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 54 ہزار 823 ہوگئی ہے۔
ملک میں صحتیاب ہونے والوں کی شرح 97.16 ہوگئی ہے اور سرگرم معاملوں کی شرح 1.40 فیصد رہ گئی ہے جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.43 فیصد ہے۔
TAGGED:
corona