ملک میں کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کے 7,089 نئے معاملات سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد پیر کی رات بڑھ کر 15.35 لاکھ سے زیادہ ہو گئی۔ اس دوران صحت یاب ہوئے لوگوں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے فعال معاملات میں آٹھ ہزار سات سو سے زیادہ کی کمی درج کی گئی۔
ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران نئے معاملات کے مقابلہ میں صحت یاب ہوئے لوگوں کی تعدادمیں اضافہ درج کیا گیا جس کی وجہ سے فعال معاملات میں کمی آئی ہے۔ فعال معاملات کی تعداد 8,739 مزید کم ہوکر 2,12,439 رہ گئی۔
اس دوران ریکارڈ 15,656مزید مریضوں کے صحت یاب ہوجانے سے انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 12,81,896 ہو گئی ہے۔