اورنگ آباد: مُلک بھر میں آزادی کا 75 واں امرت مہوتسو منایا جا رہا ہے۔ لیکن اورنگ آباد شہر میں مہوتسو کی آڑ میں اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے کا کھیل جاری ہے۔ شہر کے سرکاری اسکولوں اور اداروں میں سمبھاجی نگر کے نام سے مواد تقسیم کیا جارہا ہے۔ Controversy of Aurangabad
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اورنگ آباد میں ایک تنظیم کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں اورنگ آباد کے ساتھ سنبھاجی نگر لگا دیا گیا، حالانکہ اس پروگرام میں شہر کے کئی اعلی افسران نے بھی شرکت کی اور اپنے ہاتھوں سے لوگوں میں سنبھاجی نگر کے نام سے چھپے مواد تقسیم کیے۔ Renaming of Aurangabad