اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن میں ٹھیکیداری کرنے والے 150سے زائد ٹھیکیدار گذشتہ 21 دنوں سے میونسپل کارپوریشن کے دفتر کے باہر ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔
اورنگ آباد میں ٹھیکداروں کی ہڑتال ان کا الزام ہے کہ میونسپل کمشنر ٹھیکیداروں کے ساتھ امتیازی سلوک کررہے ہیں۔
گذشتہ چھ ماہ سے ان ٹھیکداروں کو ان کے کاموں کے بقایہ اجرت نہیں مل پائی ہے۔
اورنگ آباد میں ٹھیکہ داروں کی تنظیم'گتہ دار سنگھٹن' کا مطالبہ ہے کہ ہر چھوٹے بڑے ٹھیکیدار کو کم ازکم پندرہ لاکھ روپئے بقایہ ملنا چاہئے۔
ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ٹھیکداروں نے یہ بھی الزام لگایا ہےکہ کمشنر نے محض ایک دو لاکھ کی خطیر رقم دینے کی کوشش کی کررہے ہیں۔
ان لوگوں نے بھی آئندہ بھی ہڑتال جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔