چین کی جانب سے کیے گئے پر تشدد کو لیکر چین کے خلاف لوگوں میں غصہ بہت بڑھ گیا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی تجارتی تنظیموں میں سے ایک کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز (سی اے آئی ٹی) نے بھی 10 جون سے چینی سامان کا بائیکاٹ کرنے کی ایک وسیع مہم شروع کردی ہے۔ جسے 'بھارتی سامان ابھیمان ہمارا' کا نام دیا گیا ہے۔
اس درمیان کیٹ کے قومی جنرل سکریٹری پروین کھنڈوال نے مہاراشٹرا حکومت کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو ایک خط لکھ کر واضح طور پر مطالبہ کیا ہے کہ تینوں چینی کمپنیاں جن کے ساتھ مہاراشٹرا حکومت نے حال ہی میں 5000 کروڑ روپئے میں معاہدہ کیا ہے۔