اردو

urdu

By

Published : Jan 24, 2022, 8:15 PM IST

ETV Bharat / state

Nafisa Prakar on Hunger Strike: توہین معاملہ، ممبئی میں نفیسہ پرکار کی بھوک ہڑتال

مہاراشٹر کے رتناگیری ضلع پریشد Ratnagii Zilla Parishad کی مسلم خاتون و رکن ایجوکیشن کمیٹی Education Committee Member نفیسہ پرکار نے شیوسینا پر تعصب اور بے عزتی و ناروا رویہ معاملے کا الزام لگاکر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی خاموشی پر ممبئی میں بھوک ہڑتال شروع کی۔ اور اپنی رکنیت اور پارٹی سے استعفی کا انتباہ دیا۔

توہین معاملہ، ممبئی میں نفیسہ پرکار کی بھوک ہڑتال
توہین معاملہ، ممبئی میں نفیسہ پرکار کی بھوک ہڑتال

مہاراشٹر میں بھلے ہی شیوسینا این سی پی اور کانگریس کی سرکار ہے لیکن رتناگیری ضلع پریشد میں ایک مسلم این سی پی رکن NCP Muslim Member اور ضلع پریشد رکن نفیسہ پرکار کے ساتھ تضحیک اور مسلسل علاقائی کاموں کے لئےفنڈ Fund for Regional Works کی فراہمی پر انھیں نظر انداز کرنے کا سنگین الزام Allegation on Shivsena آج یہاں ممبئی میں انھوں نے شیوسینا پرعائدکیا ہے۔

انہوں نے کہا اس سلسلے میں متعدد مرتبہ این سی پی کے اعلی عہدیداروں اور سپریمو شردپوار تک مکتوب ارسال کرکےاس کی شکایت کی ہے لیکن این سی پی نے بھی اس پر خاموش کا مظاہرہ کر کےچشم پوشی اختیار کر لی ہےجس کےبعد مجبور ہوکر نفیسہ حشمت پرکار نے ممبئی کے آزاد میدان میں بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

اس سے قبل انہوں نے ممبئی این سی پی ہیڈآفس پر احتجاج کا مکتوب ارسال کیا تھا۔ پولیس نے اس کی اجازت دینے سے انکار کیا اور اس کے بعد نفیسہ کو بحالت مجبوری آزاد میدان میں اپنی بھوک ہڑتال کے لئے جگہ تلاش کرنے پڑی ۔

یہ بھی پڑھیں:BJP Minority Front Demonstration in Jaipur: بی جے پی اقلیتی مورچے کا جنسی زیادتی واقعہ کے خلاف احتجاج

انھوں نے کہا 'رتنا گیری ضلع پریشد میں میری توہین کی جاتی ہے۔ شیوسینا کے چئیرمین باضابطہ طور پر تضحیک کرتے ہیں اتنا ہی نہیں میرے حلقہ کے ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈ کی فراہمی بھی نہیں کی جاتی میں ایجوکیشن کمیٹی کی رکن بھی ہوں لیکن اس کے باوجود مجھے فنڈ فراہمی میں نظر انداز کیا جاتا ہے۔ میں نے اس کی شکایت شردپوار، اجیت پوار، سنیل تتکرے او ر مقامی لیڈر بابا جی پاٹل کو بھی دو سال قبل کی تھی اس پر کوئی کارروائی یا توجہ تک نہیں دی گئی اس لئے مجھے مجبورا بھوک ہڑتال کا راستہ اختیار کرنا پڑا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details