اردو

urdu

By

Published : Nov 5, 2021, 5:57 PM IST

Updated : Nov 5, 2021, 6:54 PM IST

ETV Bharat / state

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر: رکن پارلیمان نے حج ہاؤس کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

اورنگ آباد میں زیر تعمیر حج ہاؤس کا کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے اور حج سیزن 2022 کے عازمین اورنگ آباد حج ہاؤس سے ہی سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گے۔ اس بات کی امید رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے ظاہر کی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر: حج ہاؤس پہنچ کر تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ
ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر: حج ہاؤس پہنچ کر تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں شاہی مسجد سے متصل وقف اراضی پر حج ہاؤس کا تعمیری کام کچھوے کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر یہ ہوا کہ ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے حج ہاؤس پہنچ کر تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر: رکن پارلیمان نے حج ہاؤس کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

سڈکو کے افسران اور کانٹریکٹرز نے ایم پی جلیل کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا۔ دیڑھ ایکڑ پر تعمیر ہو رہی اس عمارت کے چپے چپے کا ایم پی جلیل نے جائزہ لیا اور افسران و انجینئرس کو مناسب ہدایات دیں۔ ایم پی جلیل نے حج ہاؤس کی تعمیر کے حوالے سے ریاستی حکومت کے رویے پر نکتہ چینی بھی کی۔

حج ہاؤس کی تعمیر میں تاخیر کا نتیجہ یہ ہوا کہ تیس کروڑ کے بجٹ میں میں بننے والی عمارت پر اب بیالیس کروڑ روپیہ خرچ آرہا ہے۔ سڈکو انتظامیہ کا نیا تخمینہ حکومت کے زیر غور ہے۔ تاہم ایم پی جلیل کا کہنا ہے کہ مزید انتظار کے بجائے کلکٹر کے توسط سے بقیہ کام مکمل کیا جائے گا۔

اورنگ آباد میں زیر تعمیر حج ہاؤس میں آڈیٹوریم کے علاوہ بیالیس کمرے، عالیشان مسجد اور عازمین کے قیام کے لحاظ سے تمام تر سہولیات کا خیال رکھا گیا ہے۔ ایم پی جلیل کا کہنا ہے کہ تاخیر سے ہی صحیح لیکن ایک عالشیان حج ہاؤس تعمیر ہورہا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ممبئی حج ہاؤس کی طرز پر اورنگ آباد حج ہاؤس میں بھی 'پری آئی اے ایس کوچنگ کلاسیز' کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi: وزیر اعظم نریندر مودی نے شنکراچاریہ کے مجسمے کی نقاب کشائی کی

واضح رہے اورنگ آباد میں پچھلے آٹھ سال سے حج ہاؤس کا تعمیراتی کام جاری ہے۔ یہاں حج ہاؤس کی تعمیر سے ایک بڑی دشواری دور ہوجائے گی لیکن حج سیزن 2022 کے عازمین اورنگ آباد حج ہاؤس سے روانہ ہوں گے، اس تعلق سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
Last Updated : Nov 5, 2021, 6:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details