سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد رام مندر اب بنایا جارہا ہے، بابری مسجد منہدم کئے جانے کے بعد پورے ملک کے حالات خراب ہو گئے تھے۔ لیکن ملک کے صنعتی دارالحکومت ممبئی میں جو فسادات رونما ہوئے، اسکا سب سے زیادہ نقصان نہ صرف مسلمانوں کو ہوا بلکہ ملک کی معیشت پر بھی اس کا گہرا اثر پڑا۔
سبکدوش اے سی پی شمشیر پٹھان اس تعلق سے کہتے ہیں کہ 6 دسمبر کے حالات کے بعد ممبئی کے مسلمانوں کے مالی اور معاشی حالات بد سے بدتر ہو گئے تھے، عالم یہ تھا کہ سرکاری ملازمتوں، پرائیویٹ کمپنیوں میں، سفر میں، لوکل ٹرینوں میں مسلمانوں کے ساتھ تعصب برتا گیا۔ انکے ساتھ جو رویہ اپنایا گیا، وہ بے حد افسوس ناک تھا۔