اورنگ آباد:حج دو ہزار بائیس کے لیے اورنگ آباد سے روانہ ہونے والے عازمین کی دو روزہ تربیتی نشست جامع مسجد کے سعید ہال میں ہوئی اس تربیتی نشست میں علما اور خدمت حجاج کمیٹی کے رضا کاروں نے عازمین کو سفر حج کی معلومات، مدینہ منورہ اور مکہ معظمہ میں مناسک حج کی ادائیگی کیسے کی جائے گی، ان تمام امور کی تفصیلی اور عملی معلومات فراہم کیں۔ اورنگ آباد سے اس سال تقریباً ایک ہزار عازمین سفر حج کے لیے روانہ ہورہے ہیں۔ Aurangabad Pilgrims will Leave From Jamia Masjid
اورنگ آباد میں حج ہاؤس کی تعمیر مکمل لیکن عازمین جامع مسجد سے ہی ہوں گے روانہ
لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لاَ شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ، وَالنِّعْمَةَ، لَكَ وَالْمُلْكَ، لاَ شَرِيكَ لَكَ کی صداؤں کے درمیان اورنگ آباد شہر میں ضلع سطح کی دو روزہ حج تربیتی نشست اختتام کو پہنچی، اس دو روزہ نشست میں عاز مین حج کو سفر حج کے تمام تر امور سے واقف کروایا گیا، ان کے خدشات کو دور کیا گیا، مناسک حج کی معلومات فراہم کی گئیں، احرام کیسے باندھنا ہے سے لیکر امور حج اور مدینہ منورہ کی زیارت تک تمام امور سے واقف کروایا گیا، اللہ کی راہ کے عازموں نے ان بے لوٹ خدمتگاروں کی خوب ستائش کی۔
اورنگ آباد میں حج ہاؤس کی تعمیر مکمل لیکن عازمین جامع مسجد سے ہی ہوں گے روانہ
اورنگ آباد شہر میں خدمت حجاج کمیٹی کی جانب سے ہر سال تقریباً چھ تربیتی نشستوں کا اہتمام ہوتا تھا لیکن اس مرتبہ سفر حج کی اجازت تاخیر سے ملی، جس کی وجہ سے مختصر وقت میں عازمین کو زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی، تربیتی نشست میں ہر عازم حج کے خدشات کو دور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور اس مقدس سفر میں کن باتوں کا خاص خیال رکھنا ہے اس کی بھی تربیت دی جاتی ہے تاکہ مناسک حج کی ادائیگی میں کوئی دشواری نہ ہو۔
اورنگ آباد میں حج ہاؤس کی تعمیر مکمل لیکن عازمین جامع مسجد سے ہی ہوں گے روانہ
یہ بھی پڑھیں:
کورونا وبا کے سبب دو سال تک بھارت میں اللہ کے بندوں کو حج کی سعادت حاصل نہیں ہوسکی، اس مرتبہ محدود تعداد کو اجازت دی گئی ہے، جس کی وجہ سے عازمین میں جوش وخروش پایا جارہا ہے، اورنگ آباد میں عازمین حج کی سہولت کے لیے حج ہاؤس کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے، عمارت پوری طرح سے تیار ہے لیکن حج ہاؤس کا افتتاح نہیں ہونے سے عازمین حج کے لیے تمام تر تیاریاں جامع مسجد سے ہی کی جارہی ہیں۔