مالیگاؤں:ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں میں مشاورتی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے تنظیم اتحاد الصوفیاء کے صدر صوفی نورالعین صابری نے کہا کہ دورِ جدید میں اب یہ ضروری ہوگیا ہے کہ امت کے نونہالوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ہی عصری تعلیم کے حصول کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ ،اس کیلئے تنظیم اتحادالصوفیاء سنجید ہ کوشش کرنے کیلئے بہت جلد ایک مظبوط لائحہ عمل تیار کرکے عمل پیروی ہونا چاہیئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر و مضافات نیز قرب وجوار کے آستانوں، درگاہوں اور خانقاہوں کے سجادہ نشین خدام اور متولیان پر مشتمل ایک نمائندہ پلیٹ فارم ’’تنظیم اتحادالصوفیاء‘‘کے نام سے گذشتہ دو ماہ پیشتر قائم کیا گیا۔صوفی نورالعین صابری نے بتایا کہ میٹنگ کا اہم موضوع مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی جانب سے طے شدہ نئی پالیسی پر غور کرنا تھا۔ اس کے علاوہ تنظیم کو باقاعدہ رجسٹرڈ کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جانے پر بھی زور دیا جانا تھا۔
فی الحال ہمیں دو اہم نکا ت پر متحرک ہونا ہے۔ ایک تو مہاراشٹر وقف بورڈ کی نئی پالیسی جوکہ وقف اداروں کیلئے دشوار گزار ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس کیلئے بہت جلد ایک نمائندہ وفد وقف بورڈ کے چیئرمن وجاہت اطہر مرزا سے ملاقات کرکے نئی پالیسی کے نقصانات پر تبادلۂ خیال کرے گا۔ جبکہ خصوصی مقررین حاجی محمد یوسف الیاس نے کہا کہ اتحاد زندگی ہے ،انتشار موت ہے اِس اتحاد کو ہمیشہ باقی رکھیں۔