اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rahul Gandhi disqualified اورنگ آباد میں مرکزی حکومت کے خلاف کانگریس کارکنان کا احتجاج - Aurangabad News

اورنگ آباد شہر میں مودی حکومت کے خلاف کانگریس کارکنوں کی طرف سے احتجاج کیا گیا۔اس کے علاوہ کانگریس کارکنان نے اپنا احتجاج درج کرتے ہوئے شہر کے اہم چوراہوں کے دیواروں اور ستونوں پروزیر اعظم نریندر مودی پوسٹرز آویزاں کئے۔

کانگریس کارکنان کا احتجاج
کانگریس کارکنان کا احتجاج

By

Published : Mar 28, 2023, 8:19 PM IST

کانگریس کارکنان کا احتجاج

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کی لوک سبھا سے رکنیت منسوخ ہونے کے بعد مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں مودی حکومت کے خلاف مرکزی بس اسٹینڈ سمیت متعدد مقامات پر کانگریس کارکنوں کی طرف سے احتجاج کیا گیا۔اس کے علاوہ کانگریس کارکنان نے اپنا احتجاج درج کرتے ہوئے شہر کے اہم چوراہوں کے دیواروں اور ستونوں پر پر وزیر اعظم نریندر مودی پوسٹرز آویزاں کئے۔اس دوران کانگریس کارکنوں نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔کانگریس کارکنان نے کہا کہ 2024 کے انتخابات سے حوفزدہ ہوکر بی جے پی اس طرح کی کاروائیاں انجام دے رہی ہے۔

اورنگ آباد میں کانگریسی عہدیداران و کارکنان نے ” مودی چور ہے، تحریر والے پوسٹر نصب کر کے انوکھا احتجاج کیا۔ واضح رہے کہ سورت کی سیشن عدالت نے راہل گاندھی کو ہتک عزت کے ایک مقدمے میں مجرم قرار دیتے ہوئے دو سال قید کی سزا سنائی ہے اس کے فورا بعد لوک سبھا اسپیکر نے راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت بھی منسوخ کر دیا۔ راہل کی رکنیت منسوخ کیے جانے کی وجہ سے کانگریس کارکنان برہم ہیں ۔

اس ضمن میں شہر میں کانگریس کارکنوں نے مختلف مقامات پر مودی کے پوسٹر آویزاں کئےہیں ۔ان پوسٹروں پر ” چوکیدار چور ہے، اور چوکیدار ڈرپوک بھی ہے۔ اس سلسلے میں شہر کے شاہ گنج علاقے میں کانگریس کارکنوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے ستیہ گرہ احتجاج بھی شروع کیا تھا اس موقع پر کانگریسی کارکنان راہل گاندھی سنگھرش کرو ہم تمہارے ساتھ ہیں، نہیں چلے گی نہیں چلے گی دادا گیری نہیں چلے گی جیسے نعرے بھی لگائے ۔ اس ستیہ گرہ احتجاج میں کانگریس لیڈر سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان شریک تھے۔

مزید پڑھیں:Protest against BJP in Bengaluru بنگلور میں کانگریس پارٹی کا بی جے پی کے خلاف احتجاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details