اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا میں کانگریس کارکنان نے کُشتی کا مظاہرہ کیا

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران ہفتہ کو پارٹی کے سات کارکنوں نے کولہا پوری میلے میں کشتی میں حصہ لیا۔ کولہاپور کے سات کانگریس کارکنوں نے سابق وزیر ستیج (بنٹی) پاٹل کی قیادت میں کولہا پوری پگڑیاں پہن کر پیدل یاترا میں حصہ لیا۔ wrestling in Bharat Jodo Yatra

بھارت جوڑو یاترا میں کانگریس کارکنان نے کُشتی کا مظاہرہ کیا
بھارت جوڑو یاترا میں کانگریس کارکنان نے کُشتی کا مظاہرہ کیا

By

Published : Nov 12, 2022, 11:51 AM IST

ہنگولی:راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران ہفتہ کو پارٹی کے سات کارکنوں نے کولہا پوری میلے میں کشتی میں حصہ لیا۔ مہاراشٹر مرحلے کے چھٹے دن آج صبح چھ بجے یاترا کلامنوری تعلقہ کے شیولا گاؤں میں دوبارہ شروع ہوئی۔ یاترا کل شام ناندیڑ سے ہنگولی میں داخل ہوئی تھی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق یاترا صبح تقریباً 10 بجے آرتی گاؤں پہنچے گی اور وہاں قیام کرے گی۔

کولہاپور کے سات کانگریس کارکنوں نے سابق وزیر ستیج (بنٹی) پاٹل کی قیادت میں کولہاپوری پگڑیاں پہن کر پیدل یاترا میں حصہ لیا اور آج پیدل یاترا کے دوران کشتی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیدل یاترا کلامنوری کے پاردی موڈ بس اسٹینڈ سے شام 4 بجے شروع ہوگی اور شام 7 بجے ضلع پریشد ہائی اسکول پہنچے گی اور کلامنوری کے آنجہانی شنکر راؤ ساتو آرٹس اینڈ کامرس کالج میں رات کے قیام کے لیے رکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra تلنگانہ میں بھارت جوڑو یاترا جاری، راہل گاندھی نے کرکٹ کھیلی

واضح رہے کہ بھارت جوڑو یاترا جب تلنگانہ میں تھی تب کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کرکٹ کھیلی تھی۔ کانگریس کے سابق صدر نے ایک لڑکے کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے بولنگ کی۔ wrestling in Bharat Jodo Yatra

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details