اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کانگریس کارکنان نے مرکزی حکومت اور آئی ڈی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران کانگریس لیڈر ضلع کلکٹر دفتر کے باہر راستے پر بیٹھ گئے جس کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہوا لیکن پولیس نے کانگریس کارکنان کو حراست میں لے کر پولیس تھانے منتقل کردیا۔ کانگریس کی جانب سے اورنگ آباد کے ضلع کلکٹر آفس کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا گیا یہ مظاہرہ مرکزی حکومت اور ای ڈی کی کارروائی کی مذمت میں کیا گیا۔ کانگریس لیڈروں نے اس موقع پر راستہ روکنے کی کوشش کی اور خوب ہنگامہ کیا جس کے سبب پولیس نے سینکڑوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لے گئے مظاہرین میں خواتین بھی شامل تھیں۔ Congress sit in Protest Against Central Government
کانگریس لیڈروں کا الزام ہے کہ بی جے پی حکومت صدارتی انتخابات میں کامیابی اور کانگریس کو کچلنے کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو استعمال کررہی ہے اور راہل گاندھی کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ کانگریس نے بی جے پی پر بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے کانگریس کو نشانہ بنانے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔ Protest Against Government and ED۔کانگریس کے شہر صدر ہشام عثمانی کا کہنا ہے کہ بی جے پی کانگریس سے پرانی دشمنی نکال رہی ہے عثمانی کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں اور بی جے پی کے پاس اکثریت نہیں ہے اسی لیے بی جے پی کانگریس کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔