شیوسینا کی جانب سے ہی مہاشیو اگھاڑی نام پکارا جارہا تھا مگر چھوٹی پارٹیوں کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے 'شیو' کو 'وکاس 'سے تبدیل کردیا گیا ہے۔
کانگریس کے ایک لیڈر نے کہاکہ یہ ایک عام اپیل ہے اور شیوسینا نے بھی اس پر اعتراض نہیں کیا ہے ،بلکہ یہ ایک اچھی علامت ہوگی کہ شیوسینا این سی پی اور کانگریس کا اتحاد میں تشکیل دی جانے والی حکومت کا نام ولا یا ترقی سے وابستہ ہوگا۔