گذشتہ روز کانگریس پارٹی کے رہنما وجے نام دیو راو واڈیٹیور نے کہا کہ کانگریس کے نو منتخب ارکان اسمبلی مہاراشٹر میں بی جے پی حکومت نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔
وجے نام دیو راو نے کہا کہ شیوسینا کانگریس اور این سی پی کے ساتھ مل کر حکومت تشکیل دے سکتی ہے ، واڈیٹیور نے کہا کہ ان کی پارٹی کو ادھو ٹھاکرے کی زیرقیادت پارٹی کی طرف سے کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا 'ہمیں کوئی تجویز ملتی ہے تو ہم اس پر غور کریں گے ، لیکن حتمی فیصلہ مرکزی قیادت ہی کریں گی'۔