کانگریس کے سلوڑ سے رکن اسمبلی عبدالستار نے اورنگ آباد پارلیمانی حلقے سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ 30 برس سے کانگریس میں بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس بار انہیں امید تھی کہ پارٹی کی جانب سے انہیں لوک سبھا کے انتخابات میں امیدوار بنایا جائے گا۔
اس تعلق سے باضابطہ ضلع کمیٹی کی جانب سے امیدواروں کی فہرست بھی بھیجی گئی تھی لیکن پارٹی کی جانب سے جو فہرست جاری کی گئی ہے، اسے دیکھ کر انہیں مایوسی ہوئی ہے۔