اردو

urdu

ETV Bharat / state

Praja Foundation: ترقیاتی کاموں کی انجام دہی میں کانگریس رکن اسمبلی سرفہرست - ممبئی میونسیپل کاؤنسلر رپورٹ کارڈ؎

ممبئی رپورٹ کارڈ میں اس پہلو پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے کہ ارکان اسمبلی نے اپنے علاقوں کی ترقی اور اپنے آئینی فرائض کو کس طرح انجام دیا ہے،اس کے علاوہ اسمبلی میں ان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کی تعداد،سوالات کی نوعیت،سوالات کے معیار ،ترقیاتی فنڈز کا مناسب استعمال سمیت متعدد امور کو پیش نظر رکھتے ہوئے ممبئی رپورٹ کارڈ تیار کیا جاتا ہے۔ Mumbai Municipal Councillors' Report Card, 2021

پرجا فاؤنڈیشن
پرجا فاؤنڈیشن

By

Published : Jul 30, 2022, 12:23 PM IST

ممبئی سے ممبادیوی حلقے سے کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی امین پٹیل کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایم ایل اے کے طورپر منتحب کیاگیاہے، دوسرے نمبر پر بی جے پی کے رکن اسمبلی پراگ الوانی اور شیو سینا کے رکن اسمبلی سنیل پربھو ہیں، ممبئی کی غیر سرکاری تنظیم ’’پرجا فاؤنڈیشن’’ کی طرف سے جاری ایک رپورٹ 'ممبئی رپورٹ کارڈ’ میں ایم ایل اے ریٹنگز 2022' کے مطابق شیو سینا کے رویندر وائیکر اور پرکاش سب سے کم کام کرنے والے ارکان اسمبلی کے طورپر سامنے آئے ہیں۔

پرجا فاؤنڈیشن

Mumbai Municipal Councillors' Report Card, 2021

واضح رہے کہ اس رپورٹ میں اس پہلو پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے کہ ارکان اسمبلی نے اپنے علاقوں کی ترقی اور اپنے آئینی فرائض کو کس طرح انجام دیا ہے، اس کے علاوہ اسمبلی میں ان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کی تعداد، ان کی کی نوعیت، معیار اور ترقیاتی فنڈز کا مناسب استعمال سمیت متعدد امور کو پیش نظر رکھتے ہوئے رپورٹ کارڈ تیار کیا جاتا ہے تاہم بہتر کارکردگی کی بنیاد پر ان کی درجے بندی کی جاتی ہے۔ یہ رپورٹ کارڈ دسمبر 2019 کے سرمائی اجلاس سے لے کر جولائی 2021 کے مانسون اجلاس تک کی کارکردگی پر مبنی ہے، ممبئی میں 36 ارکان اسمبلی ہیں۔

مزید پڑھیں:Order to Demolish High-Rise Buildings: ممبئی ایئرپورٹ کے قریب موجود اڑتالیس عمارتوں کو مہندم کرنے کا حکم

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں امین پٹیل نے بتایا کہ انکا علاقہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے، ابھی یہاں کی بستیاں بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، جس کے لیے وہ مسلسل جدوجہد کے رہے ہیں ،اُنہوں نے کہا کہ علاقے کی از سر نو تعمیر کلسٹر ڈیولپمنٹ کا طریقہ کار اپناتے ہوئے علاقے کو ایک نئی شکل دینے کی کوشش کی جا رہی ہے اسکے ساتھ ساتھ طبی سہولتوں اور تعلیمی مراکز کو لیکر ہم سنجیدگی سے اس پر کام کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details