کانگریس پارٹی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ پارلیمنٹ میں کارروائی شروع ہونے سے قبل، کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے اپنی رہائش گاہ پر سینئر رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا ہے، تاکہ مہاراشٹر کی پیش رفت کے بعد دونوں ایوانوں میں اختیار کی جانے والی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ تین پارٹیاں شیو سینا، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اور کانگریس مہاراشٹرا حکومت تشکیل دینے کا معاملہ اٹھائیں گی۔
کانگریسی رہنما نے کہا کہ' ہم مہاراشٹر کے گورنر کے کردار اور اس طریقہ پر سوال اٹھائیں گے جس میں مرکزی کابینہ کی سفارش کے بغیر صدر راج کو ختم قرار دیا گیا اور کیسے غیرقانونی طریقے سے حلف برداری کی گئی تھی۔