کانگریس پارٹی کے مقامی صدر شعیب اشفاق خان گڈو کی قیادت میں کانگریسی عہدیداران کے ایک وفد نے میونسپل کمشنر ڈاکٹر پنکج آشیا اور ڈپٹی پولیس کمشنر راجکمار شندے اور پرانت آفیسر کو عیدالاضحٰی کے موقع پر بڑے جانور بھینس کی قربانی کرنے اور اس دن مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت دیئے جانے کا مطالبہ کیا اور ایک مکتوب وزیر اعلٰی ادھو ٹھاکرے، نگراں وزیر ایکناتھ شندے کو ای میل کیا ہے۔
شعیب اشفاق خان گڈو نے بتایا کہ انہوں نے سب سے پہلے میونسپل کمشنر ڈاکٹر پنکج آشیا سے ملاقات کر کے یکم اگست کو عیدالاضحٰی کے موقع پر بڑے جانور کی قربانی اور مساجد میں نماز اس دن دن شہر میں خصوصی صاف صفائی کو لیکر تبادلہ خیال کیا جس پر کمشنر نے کہاکہ ان کی تمام تیاریاں ہے مگر ریاستی حکومت کی جانب سے جو گائیڈ لائن ہوگی اس کے مطابق وہ اور کارپوریشن کام کریں گے۔