اردو

urdu

ETV Bharat / state

Nana Patole On ED Action: 'مرکزی حکومت کی ایجنسیوں کے ذریعے کانگریس قیادت کو ہراساں کرنے کی کوشش'

مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے جمعرات کو کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت سرکاری ایجنسیوں کا استعمال کرکے کانگریس قیادت کو دھمکانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن ہم اس طرح کے دباؤ کی حکمت عملی سے نہیں ڈرتے۔ Congress Leader nana patole Slams Modi Government Over ED action against rahul gandhi

Congress Leader nana patole Slams Modi Government Over ED action against rahul gandhi
کانگریس قیادت کو دھمکانے کی کوشش

By

Published : Jun 16, 2022, 10:52 PM IST

ممبئی:مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے کہا کہ کانگریس رہنما راہل گاندھی ملک کی آواز بن گئے ہیں کیونکہ وہ عوام کے مسائل اٹھاتے رہے ہیں اور مودی حکومت پر سوال اٹھاتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے رہنما کے خلاف انتقامی کارروائی کے بعدکانگریس کارکنان جارحانہ موقف اختیار کر رہے ہیں۔ ہم اس کارروائی کو برداشت نہیں کریں گے، مرکزی حکومت کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

مرکزی حکومت کے ذریعہ راہل گاندھی کے خلاف شروع کی گئی ای ڈی تحقیقات کے خلاف آج نانا پٹولے کی قیادت میں راج بھون میں ایک بڑا مارچ نکالا گیا۔ لیجسلیچر پارٹی لیڈر اور وزیر محصولات بالاصاحب تھورات، تعمیرات عامہ کے وزیر اشوک چوان، وزیر توانائی ڈاکٹر نتن راوت، ماہی پروری کے وزیر اسلم شیخ، خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر یشومتی ٹھاکر، وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ، طبی تعلیم کے وزیر امت دیشمکھ، زراعت کے ریاستی وزیر وشواجیت کدم، ممبئی کانگریس کے صدر بھائی جگتاپ اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

نانا پٹولے نے صحافیوں کو بتایا کہ وزراء، اراکین پارلیمان، اراکین اسمبلی اور خواتین کارکنان کو پولیس کے ذریعہ مارا پیٹا جارہا تھا جبکہ کانگریس بی جے پی حکومت کی سیاسی انتقامی کارروائیوں کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کررہی تھی۔ آج ملک کا برا حال ہے۔ بی جے پی حکومت کے خلاف شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Vanchit Bahujan Aghadi Protest in Mumbai: ونچت بہوجن اگھاڑی کے مظاہرے کی رضا اکیڈمی حمایت نہیں کرے گی

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details