ممبئی: مہاراشٹر میں مہا وکاس آگھاڑی اتحاد جب سے وجود میں آئی ہے تب سے تینوں پارٹیوں شیوسینا، کانگریس اور این سی پی کے درمیان کسی نہ کسی معاملے پر اختلافات کی خبریں آتی رہتی ہیں، لیکن ان دنوں مہاراشٹر کی سیاست میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ ایک طرف جہاں اپوزیشن بی جے پی اور راج ٹھاکرے مہا وکاس آگھاڑی سرکار کو گرانے کے لیے نئے نئے ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں تو دوسری جانب مہا وکاس آگھاڑی میں شامل اتحادیوں کے درمیان نئے نئے تنازعات ابھر کر سامنے آرہے ہیں۔ این سی پی اور کانگریس کے لیڈران جو کبھی ایک دوسرے کے پرانے دوست ہوا کرتے تھے، آج دونوں ایک دوسرے پر الزامات لگانے میں مصروف ہیں۔ Congress Leader Nana Patole Accuses NCP
مہاراشٹر کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے کانگریس صدر سونیا گاندھی سے این سی پی کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ این سی پی کانگریس کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ این سی پی دھیرے دھیرے مہاراشٹر میں کانگریس کو کمزور کرنے کا کام کر رہی ہے۔ Nana Patole on NCP
نانا پٹولے نے کہا کہ اگر این سی پی نے اپنی حرکات کو بہتر نہیں کیا تو آنے والے وقت میں کانگریس بھی اتحاد سے واک آؤٹ کرنے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے ناناپٹولے نے کہا کہ این سی پی نے پہلے بھیونڈی میں پارٹی کے کونسلروں کو توڑا اور انہیں اپنے ساتھ ملایا۔ اس کے بعد امراوتی میں بھی پیٹھ میں خنجر گھونپا، بھنڈارا اور گونڈیا میں بھی اسی طرح کے رجحانات دیکھے گئے۔