اردو

urdu

ETV Bharat / state

میں کانگریس چھوڑ دوں گا: کالی داس کولمبکر - ممبئی کانگریس

ممبئی کانگریس کے سینیئر رہنما اور رکن اسمبلی کالی داس کولمبکر نے این ڈی اے کی ریلی میں شرکت کرنے کے بعد اپنی ہی پارٹی پر برہمی کا اظہار کیا۔

kalidas kolambkar

By

Published : Apr 27, 2019, 12:05 AM IST

کولمبکر نے کہا کہ 'میں کانگریس سے ناراض ہوں چونکہ میرے حلقے میں کوئی بھی کام نہیں ہو سکا۔ میں کانگریس چھوڑ دوں گا اور ان کی حمایت کروں گا جو کام کریں گے۔'

میں کانگریس چھوڑ دوں گا: کالی داس کولمبکر

انہوں نے بتایا کہ 'میں ان کی تقریر سننے کے لیے آیا تھا۔ میں اٹل بہاری واجپئی کی تقریر سننے کے لیے بھی جاتا تھا۔'

مہاراشٹر میں وزیراعظم نریندر مودی کی ریلی میں آج کولمبکر نظر آئے تھے۔

کولمبکر ساتویں بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور وہ اس وقت وڈالا سے رکن اسمبلی ہیں۔

مہاراشٹر میں چوتھے مرحلے میں 17 سیٹوں پر 29 اپریل کو پولنگ ہوگی اور نتائج کا اعلان 23 مئی کو ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details