اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congress Expose BJP govt's Failures: حکومت کی ناکامیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے کانگریس کمر بستہ - پٹرول ڈیزل اور خورنی تیل کے خلاف کانگریس کا احتجاج

کانگریس کا کہنا ہے پارٹی مرکزی حکومت کی ناکامیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے Congress Expose BJP govt's Failures تربیت یافتہ کارکنوں کی فوج تیار کریں گی۔

حکومت کی ناکامیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے کانگریس کمر بستہ

By

Published : Jan 4, 2022, 10:21 PM IST

مرکز کی بی جے پی حکومت ہر سطح پر ناکام ہو چکی ہے۔ پٹرول، ڈیزل، خوردنی تیل، کوکنگ گیس اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ بے روزگاری میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ زرعی اجناس کی کوئی قیمت نہیں، معیشت تباہ ہو چکی ہے۔ مودی حکومت میں جہاں ملک تنزلی کا شکار ہے، وہیں حکومت ہندو مسلم تنازع پیدا کرکے عوام کی توجہ اہم مسائل سے ہٹانے کی کوشش کررہی ہے۔ مرکزی حکومت ان ناکامیوں Congress Expose BJP govt's Failures کو عوام کے سامنے لانے کے لیے ہم تربیت یافتہ کارکنوں کی فوج تیار کریں گے۔ یہ باتیں آج مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے کانگریس کی جائزہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہیں۔

ریاستی کانگریس کے صدر دفترتلک بھون میں پونے، پمپری چنچوڑ، شولاپور اور کولہاپور اضلاع کی جائزہ میٹنگ ہوئی۔

اس میٹنگ میں کانگریس پارٹی کی ممبرسازی مہم، عہدیداران کا تربیتی کیمپ، آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے پارٹی کی تیاریوں اور مہنگائی مخالف بیداری مہم کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر پٹولے نے کہاکہ پارٹی کارکنوں کو آئندہ بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کا کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے سخت محنت کرنی چاہیے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ریاستی حکومت کی طرف سے کئے گئے کاموں سے عوام کو آگاہ کریں اور لوگوں میں جاکر کانگریس پارٹی کے نظریات کو فروغ دیں۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details