اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس-این سی پی، شیوسینا سے ہاتھ ملا سکتے ہیں - مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی پرتھوی راج چوہان

گزشتہ روز مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج ظاہر کیے گئے جس میں بی جے پی- شیوسینا اتحاد نے بڑی کامیابی حاصل کی ۔

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات

By

Published : Oct 25, 2019, 10:56 AM IST

مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی پرتھوی راج چوہان نے ریاست میں بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لیے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ کانگریس-این سی پی اتحاد شیوسینا کی حمایت کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں اسمبلی کی کل 288 سیٹیں ہیں جس میں سے بی جے پی کو 105 اور شیوسینا کو 56 سیٹیں ملی ہیں اس طرح بی جے پی-شیوسینا اتحاد کے پاس کل 161 سیٹیں ہیں۔دوسری جانب کانگریس کو 43 سیٹیں ملی ہیں اور این سی پی کو 54 سیٹیں ملی ہیں۔

اس تعلق سے ریاست کے سابق وزیراعلی پرتھوی راج چوہان نے کہا کہ' نتائج کے ساتھ ہی مہاراشٹر میں اگلی حکومت بنانے کے لیے دلچسپ صورت حال سامنے ابھر کر آئی ہے۔

لیکن انھوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی ہے کہ کانگریس-این سی پی اتحاد، شیوسینا کو اپنی حمایت دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details