اردو

urdu

ETV Bharat / state

جلوس محمدی کے پیش نظر کشمکش برقرار - Mohammadi procession in mumbai

ملک بھر میں جلوس کی گائڈ لائن جاری نہ ہونے پر مسلمانوں میں اضطراب اور غیر یقینی صورتحال کو ختم ہونے میں ابھی بھی دو دنوں کا انتظار ہے۔

جلوس محمدی کے پیش نظر کشمکش برقرار
جلوس محمدی کے پیش نظر کشمکش برقرار

By

Published : Oct 22, 2020, 8:09 AM IST

ممبئی اور ریاست بھر میں جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم منانے کی اجازت کے سلسلے میں آئندہ دو دنوں میں اصول و ضوابط اور رہنما ہدایات مرتب کرنے کے معاملہ میں این سی پی سربراہ شرد پوار اور سماج وادی پارٹی کے رہنما ابوعاصم اعظمی کے مابین ایک میٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں جلوس محمدی کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران جلوس محمدی کی اجازت کو لے کر مسلمانوں میں بے چینی اور اضطراب پھیلا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ عید میلاد النبی حضرت محمدﷺ کا یوم پیدائش ہے اور مسلم مذہب میں ان کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔

عید میلاد النبی 30 اکتوبر 2020 کو منائی جائے گی لیکن ریاستی حکومت نے ابھی تک کورونا اصول و ضوابط کی وبا کی بنیاد پر تہوار منانے کے معیار اور قواعد تیار نہیں کیے ہیں۔

واضح رہے کہ ممبئی میں خلافت کمیٹی کے ذریعہ خلافت ہاؤس سے جلوس نکالنے کی روایت 109 برس پرانی ہے۔

عید میلادالنبی کے جلوس کے لیے سماج وادی پارٹی کے رہنما اور مہاراشٹر کے ریاستی صدر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی اور بھیونڈی ایسٹ کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے شرد پوار سے ملاقات کی ہے۔

اس ضمن میں شرد پوار سے بات چیت کرنے کے بعد اس کے حل کے لیے تبادلہ خیال کیا، جس میں شرد پوار نے کہا کہ آئندہ دو دنوں میں وزیراعلی ادھو ٹھاکرے، شرد پوار اور ابو عاصم اعظمی کے درمیان ایک مشترکہ اجلاس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details