اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: مہاراشٹر میں 522 نئے مریضوں کی تصدیق - وزیر صحت راجیش ٹوپے

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر 522 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

کورونا وائرس: مہاراشٹر میں 522 نئے مریضوں کی تصدیق
کورونا وائرس: مہاراشٹر میں 522 نئے مریضوں کی تصدیق

By

Published : Apr 28, 2020, 10:17 AM IST

ریاست مہاراشٹر میں 522 نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 8590 ہو گئی ہے۔ وہیں 94 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر انہیں اپنے گھروں کو روانہ کیا گیا۔ اس طرح اب تک ریاست میں 1282 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو روانہ ہو چکے ہیں۔ فی الحال 6939 مریض ابھی زیر علاج ہیں۔ اس کی اطلاع وزیر صحت راجیش ٹوپے نے دی ہے۔


واضح رہے کہ ابھی تک بھیجے گئے ایک لاکھ 21 ہزار 562 نمونوں میں سے ایک لاکھ 12 ہزار 52 نمونے منفی پوئے گئے ہیں۔ جبکہ 8590 افراد کورونا مثبت پوئے گئے۔ وہیں ریاست میں ایک لاکھ 25 ہزار 677 افراد گھروں میں ہی قرنطینہ ہے۔

ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر 27 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد اب بڑھ کر 369، ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہونے والی اموات میں سے 15 ممبئی، 6 امراوتی، 4 پونے، جلگاؤں میں ایک اور اورنگ آباد میں ایک ہے۔

ریاست میں نئے 27 اموات میں سے 15 مرد اور 12 خواتین شامل ہیں۔ ان میں 13 کی عمر 60 برس سے زائد تھی، جبکہ 8 مریض کی عمر 40 برس سے 59 برس کے درمیان ہے، اور 6 مریض کی عمر 40 برس سے کم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details