اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے عبدالعزیز قادری کے مینٹل ہسپتال میں ورلڈ مینٹل ہیلتھ ہفتے کے اختتام کے دن ہسپتال میں ایک تقریری مقابلہ رکھا گیا جس کا عنوان طالب علم کی ذہنی صحت کووڈ کے دوران تھا جس میں انگریزی، اردو، اور مراٹھی میڈیم کے طلباء نے عالمی وبا کو لے بڑے ہی اچھے انداز میں تقریریں کیں۔ پروگرام کے اختتام پر طلباء کو مہمانوں کے ہاتھوں سے انعامات سے نوازا گیا۔
ماہر نفسیات ڈاکٹر عبدالعزیز قادری کے ہسپتال میں ایک ہفتے تک ورلڈ مینٹل ہیلتھ منایا گیا۔ اس دوران ہسپتال میں متعدد پروگرامز منعقد کئے گئے اور طلباء نے اِس میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا بھی منوایا ڈاکٹر عزیز قادری پچھلے تیس سالوں سے مینٹل ہیلتھ اویئرنیس کے لئے بہت سارے پروگرام چلا رہے ہیں اور ہر سال وہ 10 اکتوبر کو منٹل ہیلتھ ڈے مناتے ہیں اس مرتبہ اورنگ آباد شہر کے تقریبا چالیس اسکول کے دو سو سے زیادہ طلباء نے ہسپتال میں منعقد کیے گئے پروگراموں میں حصہ لیا۔ Mental health week Conclude