جلوس عید میلاد النبیﷺسے متعلق جو بھی خلافت کمیٹی کے مطالبہ اور مشاورتی میٹنگ میں طے پایا ہے اس پر غور کیا جارہا ہے۔ یہ جلوس تاریخی نوعیت کا حامل ہے اس میں زیادہ رعایت کے لئے شاید اس کی اجازت نامہ میں تاخیر ہورہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار خلافت ہاؤس میں منعقدہ جلوس کمیٹی اور پولس افسران کی میٹنگ میں ایڈیشنل کمشنر ساؤتھ ریجن دلیپ ساونت نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرز پر امسال جلوس کی وہ کیفیت نہیں ہو گی اس میں رعایت ہو گی اور امید ہے کہ جلد ہی گائڈ لائن اور جی او جاری ہو گا۔
ایڈیشنل کمشنر سینٹرل ریجن گانیشور چوہان نے کہا کہ جلوس محمدی تاریخی اہمیت کا حامل ہے اس روایت کو برقرا رکھا جائے گا پولس اس پر بھی غور کر رہی ہے کہ کس طرز پر اس کی ہدایات اور نکات جاری کئے جائے ۔
جلوس نکالا جائے گا گاڑیوں کی تعداد دس ہونے کا امکان ہے کیونکہ گزشتہ سال صرف ایک گاڑی کو ہی اجازت دی جائے گی۔ سرکار جلد ہی اس معاملہ میں فیصلہ لے گی صحت اور سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی فیصلہ ہو گا۔
ممبئی میں ویکسین لینے کی تعداد زیادہ ہے اس سے اموات کا خطرہ کم ہو گا ویکسین کے بعد بھی کورونا کا خطرہ برقرار رہتا ہے اس لئے احتیاط لازمی ہے ۔
سرفراز آرزو نےکہا کہ آل انڈیا خلافت کمیٹی کا جلوس محمدی تاریخی نوعیت کا حامل ہے۔ کورونا کی وجہ سے حالات تھوڑے خراب ہو ئے تھے۔ اس وقت بھی گزشتہ سال علامتی جلوس نکالا گیا تھا لیکن اب حالات بہتر ہوئے ہیں ۔