اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مہاراشٹر میں مکمل لاک ڈاؤن کی تیاری' - مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے

ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے انتطامیہ تشویش میں مبتلا ہے۔ وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن کی تیاریاں جاری ہیں۔

وزیر صحت راجیش ٹوپے
وزیر صحت راجیش ٹوپے

By

Published : Apr 12, 2021, 10:41 PM IST

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کی وجہ بگڑتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا جاسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق لاک ڈاؤن کی تیاریاں بھی چل رہی ہیں۔

وزیر صحت راجیش ٹوپے

کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ہر روز حکومت کی میٹنگیں ہورہی ہیں لیکن ابھی کوئی بھی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا۔

ایک جانب جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے مسلسل بگڑتی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے تمام تعلیمی سرگرمیاں اور امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں تو وہیں ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے بیڈز کی کمی کی بھی شکایتیں موصول ہورہی ہیں جو انتظامیہ کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہیں۔

مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے جالنہ میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ ریاست میں کورونا کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن نافذ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'لاک ڈاؤن کی تیاری جاری ہے لیکن کب نافذ ہوگا لیکن یہ کہنا ابھی جلد بازی ہوگی کیونکہ حتمی فیصلہ وزیرِاعلیٰ ادھو ٹھاکرے لیں گے۔

راجیش ٹوپے نے کہا کہ ریاست میں بارہ ہزار میٹرک ٹن آکسیجن بھی ناکافی ثابت ہو رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details