اردو

urdu

ETV Bharat / state

Samajwadi Party MLA Raees Shaikh ریاستی وزیر منگل پرو تھا کہ خلاف توجہ طلب نوٹس کی شکایت - Maharashtra News

سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی نے رئیس شیخ نے لودھا کے خلاف توجہ طلب کی شکایت مہاراشٹر اسمبلی میں کی ہے ،رئیس شیخ نے اسمبلی میں میں لودھا کے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لودھا نے لو جہاد کے حوالے سے ایک لاکھ کے اعداد و شمار کہ کر نفرت پھیلانے کی کوشش کی ہے۔

توجہ طلب نوٹس کی شکایت
توجہ طلب نوٹس کی شکایت

By

Published : Mar 13, 2023, 10:54 PM IST

توجہ طلب نوٹس کی شکایت

لو جہاد کے معاملے میں مہاراشٹر کے ریاستی وزیر منگل پربھت لودھا کے بیان کے بعد سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی نے رئیس شیخ نے لودھا کے خلاف توجہ طلب کی شکایت مہاراشٹر اسمبلی میں کی ہے ،رئیس شیخ نے اسمبلی میں میں لودھا کے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کی لودھا نے لو جہاد کے حوالے سے ایک لاکھ کے اعداد و شمار کہ کر نفرت پھیلانے کی کوشش کی ہے اس لیے لودھاسے جواب طلب کیا جائے۔


آپ کو بتا دیں حال ہی میں لودھا نے ایوان اسمبلی میں لو جہاد کو لیکر کہا تھا کہ ہماری حکومت خواتین کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی ہے، پی ایم مودی نے تین طلاق جیسے قانون بنا کر خواتین کو ان کے حقوق دلائے ہیں۔ لو جہاد کے کیس اکثر منظر عام پر نہیں آپاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ مہاراشٹر میں لو جہاد کے 1 لاکھ سے زیادہ کیسز درج ہو چکے ہیں۔ ریاست میں 50 ہزار سے زیادہ لوگوں نے اسکے خلاف احتجاج کر چکے ہیں۔ لودھا کے مطابق مہاراشٹر میں 1لاکھ سے زائد کیس ہیں۔

لودھا کے اس بیان کے بعد یونس اس پر جواب مانگا لیکن وہ اب تک جواب اور دستاویز پیش کرنے میں ناکام رہے ،وہ لگاتار اس جواب سے میڈیا اور اراکین اسمبلی کو نظر انداز کرتے نظر آئے ہیں،یہ معاملہ ممبئی ہائی کورٹ میں پہنچا اب اُنہیں ہائی کورٹ میں جلد ہی جواب دینا ہوگا ۔

مزید پڑھیں:Petition Against Mangal Prabhat Lodha لوجہاد واقعات سے متعلق بیان کے خلاف ہائی کورٹ میں پیٹیشن داخل

ABOUT THE AUTHOR

...view details