اورنگ آباد:مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ایک حیران کن ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک کے کنارے ایک شخص کے پاس ایک پالتو کتا کھڑا ہے لیکن کچھ دیر بعد ہی وہ شخص اچانک کتے پر چاقو سے حملہ کر دیتا ہے۔اس معاملے کے بعد کچھ دیر بعد ہی کتے کی موت ہوجاتی ہے۔ ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے جب جانوروں سے محبت کرنے والوں سے اس معاملے پر بات کی تو ان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ عثمان پورہ میں واقع بلیک اسٹون کافی کیفے کے سامنے پیش آیا جہاں رات کے وقت ایک نامعلوم شخص نے کتے پر چاقو سے حملہ کر دیا۔اس حملے میں کتے کی موت ہو گئی۔
جانوروں کے حقوق کےلیے کام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ کتا کافی کیفے کے سامنے گزشتہ 4 سے 5 سال سے رہ رہا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ویدانت نگر تھانے میں کُتّے پر چاقو سے حملہ کرنے والے نا معلوم شخص کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے ۔ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے شہر میں دیکھا جا رہا ہے کہ کئی سارے لوگ بے زبان جانوروں کو مار رہے ہیں۔