اردو

urdu

ETV Bharat / state

MNS worker Avinash Jadhav ایم این ایس کارکن اویناش جادھو کے خلاف شکایت درج - ممبئی خبر

سوشل سائٹس پر ایم این ایس کے رکن اویناش جادھو نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا اور کہا کہ انہوں نے ممبرا کا جائزہ لیا ہے،ممبرا میں کئی درگاہیں اور مساجد غیر قانونی طریقے سے تعمیر کی گئی ہیں،جسکو لیکر کارروائی ہونی چاہئے۔ اویناش جادھو کے اس بیان کے بعد ممبرا کے عوام جادھو کے خلاف مظاہرے کرنے لگے۔

MNS
MNS

By

Published : Apr 1, 2023, 6:25 PM IST

ممبئی: ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے کے ذریعے ممبئی کے مخدوم ماہمی درگاہ سے چند میٹر کے فاصلے پر واقع چلہ کو لیکر دئے گئے بیان کے بعد محکمہ بی ایم سی نے اسے مسمار کردیا۔اس واقعہ کے بعد سے سیاسی حلقوں میں راج ٹھاکرے موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ اس واقعہ کے بعدممبئی سے متصل تھانے ضلع کے مسلم اکثریتی علاقے میں موجود مسجد اور درگاہیں ایم این ایس کے کارکنان کے نشانے پر تھیں۔ ممبرا کے عوام نے اس کے خلاف سڑکوں پر اتر کر مظاہرہ کیا۔

در اصل سوشل سائٹس پر ایم این ایس کے رکن اویناش جادھو نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا اور کہا کہ انہوں نے ممبرا کا جائزہ لیا ہے،ممبرا میں کئی درگاہیں اور مساجد غیر قانونی طریقے سے تعمیر کی گئی ہیں، جسکو لیکر کارروائی ہونی چاہئے۔ اویناش جادھو کے اس بیان کے بعد ممبرا کے عوام جادھو کے خلاف مظاہرے کرنے لگے۔

سوشل سائٹس صارفین میں طہٰ مومن نے اویناش جادھو کو ممبرا آنے کے لئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ جادھو ممبرا آئیں،ہم انھیں بتاینگے کہ مسلم اکثریتی علاقہ ہونے کے باوجود یہاں کتنے مندر ہیں ہمیں ان پر کوئی اعترض نہیں، لیکن جب بات قانونی اور غیر قانونی کی ہو تو پھر ہر ایک کی بات ہونی چاہئے صرف مسلمانوں کے ہی مذہبی مقامات کے بارے میں کیوں؟ طہٰ مومن نے ممبرا میں موجود کئی مندروں کے بھی ویڈیو پوسٹ کئے اور کہا کہ راج ٹھاکرے اور اویناش جادھو ممبرا کے بارے میں اور مسلمانوں کے بارے میں بہت سوچتے ہیں ۔اس لئے ممبرا آئیں، ہم انکا استقبال بہتر طریقے سے کر ینگے۔

مذکورہ علاقہ کے تھانہ میں جادھو کے خلاف ماحول خراب کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کئی شکایتیں موصول ہوئیں۔ اس لئے انکے ممبرا میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ اگر انہوں نے ایک ماہ کے دوران کسی بھی طرح کی حرکت کی اور اس سے نظم و نسق کو لیکر کوئی خطرہ پیدا ہوا تو انکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی جتیندر اوہاڈ نے کہا کہ ممبرا کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی گی تھی لیکن بروقت پولیس کی کارروائی اور ممبرا کی عوام کی جانب سے صبر و ضبط کیا گیا۔ اسکی وجہ سے ایم این ایس کو ممبرامیں سیاست کرنے کا موقع ہاتھ سے نکل گیا ۔اب یہاں کا ماحول بہتر ہے جسے خراب کرنے کی ہر ممکن کوسش کی گئی تھی۔ اوہاڈ نے ممبرا کی عوام سے صبر تحمل سے کام کرنے کی اپیل کی ہے۔ ا

موجودہ وقت میں ممبرا کی کل آبادی 16 لاکھ سے بھی زائد ہے۔جبکہ 2013 کے سرکاری ریکارڈ مطابق صرف چار لاکھ باشندگان کا اندراج ہے۔ ممبرا علاقہ میں بسنے والوں میں خاصی تعداد ممبئی کے مکینوں کی ہے جو ممبئی جیسے مہنگے شہر اور تنگ گلیوں کو چھوڑ کر ممبرا آکر مقیم ہوئے۔

مزید پڑھیں:Imtiaz Jalil invited Raj Thackeray for Iftar: امتیاز جلیل نے ایم این ایس لیڈر راج ٹھاکرے کو افطار کی دعوت دی

ABOUT THE AUTHOR

...view details