اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قاضی وارود گاؤں میں ہندو مسلم اتحاد کی ایک مثال دیکھنے کو ملی جہاں مسلمانوں کی عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی وہیں ہندوؤں نے مقدس تہوار آشادھی ایکادشی منایا۔ اس موقع پر مسلمانوں نے عید کی نماز کے بعد اپنے گاؤں سے نکلنے والے وٹھل رکمانی پالکی پر پھول برسائے اور ساتھ ملکر تہوار منائے۔ مسلم سماج کے لوگوں نے پالکی کا استقبال کرتے ہوئے مسجد کے اوپر سے ریلی پر پھول برسائے۔ اس دوران خاص بات یہ رہی کہ گاؤں کے مسلم برادری نے عید الاضحی کی نماز تو ادا کی، لیکن آج گاؤں میں کسی نے جانور کی قربانی نہیں دی۔ گاؤں کی مسلم برادری نے عید کے دوسرے دن جانور کی قربانی کا فیصلہ کیا، کیونکہ گاؤں میں آج بڑے ہی دھوم دھم سے آشادھی ایکادشی کا تہوار منایا جارہا تھا۔
Eid and Ekadashi celebrated peacefully اورنگ آباد میں عید الاضحی اور آشادھی کا تہوار پرامن طریقے سے منایا گیا - Eid and Ekadashi celebrated peacefully Aurangabad
قاضی وارود گاؤں کے مسلمانوں نے عید کی نماز کے بعد میں رکمنی وٹھل کی ریلی پر پھول برسائے۔ مزید مسلمانوں نے آشادھی ایکادشی کی وج عید الاضحی کے دن اپنے جانور کی قربانی نہیں کی، بلکہ عید کے دوسرے دن قربانی کرنے کا فیصلہ کیا۔ Eid and Ekadashi celebrated peacefully
میڈیا سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہاکہ آج پورے مہاراشٹر میں آشادھی ایکادشی بہت دھوم دھام سے منائی جا رہی ہے اور آج عید کا بھی مقدس دن بھی ہے، اس لیے گاؤں والوں نے خود سے فیصلہ کیا ہے وہ آج اپنے جانوروں کی قربانی نہیں کریں گے، ساتھ ہی سرپنچ دلاور بیگ کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر سنتوں کی زمین ہے اور یہاں پر سب ایک دوسرے کے مذہب کی عزت کرتے ہیں، اسی لیے آج ہم گاؤں میں قربانی نہیں کر رہے ہیں۔ گاؤں کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آج ہمارے گاؤں میں گاندھی جی کے خیالات دیکھنے کو مل رہے ہیں، جہاں ہندو مسلمان ایک دوسرے کے تہواروں میں شرکت کر رہے ہیں اور ہمارے گاؤں کی مثال ملک بھر میں دی جارہی ہے'۔
مزید پڑھیں: