ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں یومِ دستور Constitution Day منایا گیا۔ اس موقع پر بھارتی آئین Indian Constitution کے معمار بھارت رتن ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر Bharat Ratna Dr Bhim Rao Ambedkar کی تعلیمات پر عمل کرنے کا عزم لیا گیا۔
اس موقع پر سمتا سینک دل Samata Sainik Dal کی جانب سے پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں سماجی کارکن مرزا عبدالقیوم نے کہا کہ آئین ہند کی بقا کے لیے بہوجن سماج کو متحد ہوکر اپنے حقوق کے لیے لڑنا ہوگا اور آئین ہند کے مخالفین اس ملک میں دستور کی حکمرانی کو ختم کرنے پر لگے ہیں۔