اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھارتی سنگھ کے بعد شوہر ہرش لمباچیا گرفتار - کامیڈین بھارتی سنگھ

این سی بی نے ہرش لمباچیا سے ہفتے کے روز پوچھ گچھ شروع کی جو تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہی اور آج صبح بھارتی سنگھ کے بعد انہیں بھی گرفتار کیا گیا۔

بھارتی سنگھ کے بعد شوہر ہرش لمبچیا گرفتار
بھارتی سنگھ کے بعد شوہر ہرش لمبچیا گرفتار

By

Published : Nov 22, 2020, 9:52 AM IST

کامیڈین بھارتی سنگھ کے شوہر ہرش لمباچیا کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے اتوار کے روز مبینہ نشیلی دواؤں کے استعمال کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

کامیڈین بھارتی سنگھ کو ہفتہ کے روز این ڈی پی ایس ایکٹ 1986 کی دفعات کے مطابق گرفتار کیا گیا ہے۔

این سی بی نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی اور اس کے شوہر دونوں نے گانجہ کا استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

واضح رہے کہ این سی بی نے ہفتے کے روز بھارتی سنگھ کے پروڈکشن آفس اور گھر پر چھاپہ مارا اور دونوں جگہوں سے 86.5 گرام گانجہ برآمد کیا۔

اس سے قبل این سی بی نے بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال کے گھر پر بھی چھاپہ مارا تھا۔ اس دوران لیپ ٹاپ، موبائل فون سمیت دیگر الیکٹرانک گیجٹ برآمد ہوئے اور ارجن کے ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ بالی ووڈ پروڈیوسر فیروز نڈیاڈ والا کی اہلیہ کو بھی این سی بی نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔

اداکار سُشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو ممبئی کے باندرہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ سُشانت سنگھ کے مداحوں میں کافی ناراضگی اور افسردگی پائی گئی تھی جس کے بعد سی بی آئی نے اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا اور سُشانت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کے واٹس ایپ چیٹ کا انکشاف ہوا اور اس معاملے نے منشیات کی جانب رخ موڑ لیا۔

بعد ازاں این سی بی نے بھی منشیات کی تحقیقات شروع کی اور ایک کے بعد ایک کئی بالی ووڈ اسٹارز کے نام سامنے آئے جبکہ ریا چکرورتی کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ تاہم فی الحال وہ ضمانت پر باہر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details