اس تقریب کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کی تصویر والے کپ میں شامل ہونے والے طلبا اور نوجوانوں کو کافی دی گئی۔
ممبئی: بی جے پی کا 'کافی وتھ یوتھ' پروگرام - مہاراشٹر کے وزیرِ تعلیم ونود تاوڑے
ریاست مہاراشٹر میں 21 اکتوبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر ضابطہ اخلاق نافذ ہوچکا ہے. بی جے پی نوجوانوں سے رابطہ قائم کرنے کے لیے'کافی وتھ یوتھ 'نامی پروگرام کی شروعات کی ہے۔
ممبئی : بی جے پی کا 'کافی وتھ یوتھ' پروگرام
اس پروگرام میں مہاراشٹر کے وزیرِ تعلیم ونود تاوڑے سے ایک طالبہ نے بالکل ہی انوکھا اور چبھتا ہوا سوال پوچھا کہ نوکریوں اور کسی پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے کے لیے نوجوانوں سے ڈگری ہے کہ نہیں ہے یہ پوچھا جاتا ہے۔ مگر سیاست دانوں کے سیاست میں آنے کے دوران کسی طرح کی ڈگری کیوں ضروری نہیں ہے۔ اس سوال نے وزیر تعلیم کو پریشان کردیا، وہ اس سوال پر کافی دیر تک موجود طالبہ کو صفائی دیتے نظر آئے مگر طالبہ کے سوال نے کہیں نہ کہیں وزیر تعلیم کو ضرور پریشان کردیا تھا۔
Last Updated : Oct 2, 2019, 4:03 PM IST