اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ممبئی کی سڑکوں پر گڑھے نہیں' - تمام سڑکوں پر ایک ساتھ کام نہیں ہوسکتا

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے دعوی کیا کہ 'ممبئی کی سڑکوں پر گڑھے نہیں ہیں۔'

'ممبئی کی سڑکوں پر گڑھے نہیں ہے'
'ممبئی کی سڑکوں پر گڑھے نہیں ہے'

By

Published : Feb 4, 2020, 12:14 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 3:14 AM IST

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے سامنا میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے دعوی کیا کہ 'ممبئی کی سڑکوں پر کوئی گڑھا نہیں ہے لیکن جو بھی ہوگا میٹرو کی وجہ سے ہوگا۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس وقت کچھ دیہی علاقوں میں سڑکوں پر گڑھے ہیں۔ ان کی حالت اور بھی خراب ہے حالانکہ اس کا جائزہ لینے کے بعد یہ اندازہ ہوا کہ ان سڑکوں کا بجٹ بہت زیادہ تھا۔ یہاں تک کہ اگر کسی حصے کی پوری سڑکیں خراب ہیں تو ان میں سے کسی ایک پر کام کرنا ہوگا۔ تمام سڑکوں پر ایک ساتھ کام نہیں ہوسکتا۔'

وزیراعلی نے سنجے راوت کے سوال پر کہا کہ ریاست کے کئی دیہاتوں میں سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 3:14 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details