وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے گزشتہ روز شیوسینا کے سالانہ دشہرہ ریلی میں اداکارہ کنگنا رناوت پر طنز کستے ہوئے کہا کہ آج ہم دس چہروں کے علامتی راون کو جلا رہے ہیں، جس میں سے ایک چہرے کا کہنا ہے کہ ممبئی پی او کے ہے، میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ آرٹیکل 370 کو منسوخ کر دیا گیا ہے، اگر آپ کو ہمت دکھانی ہے تو وہاں زمین خریدنے کی ہمت دکھائیں۔
ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ آپ یہاں روزگار کے لیے آتے ہیں اور ممبئی کو بدنام کرتے ہیں، ممبئی پولیس کو کیوں بدنام کیا؟ یہ وہی پولیس ہے جس نے آپ کو بچانے کے لیے اپنی جانیں نچھاور کردیں۔
انھوں نے کہا کہ جس طرح میں شیوسینا کا چیف ہوں اسی طرح میں ممبئی پولیس کا بھی ہوں، ممبئی کا پی او کے سے موازنہ کرنا دراصل وزیر اعظم نریندر مودی کی توہین ہے۔