اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں میں کورونا متاثر علاقوں میں گندگی کا انبار - کورونا متاثر علاقوں

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں کورونا متاثر علاقوں اور کورونا کے مریضوں کی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور جن علاقوں میں کورونا متاثر پائے گئے ہیں وہاں گندگی کا انبار لگا ہوا ہے۔

malegaons-corona-affected-areas
malegaons-corona-affected-areas

By

Published : May 6, 2020, 4:54 PM IST

Updated : Jun 2, 2020, 1:43 PM IST

شہر مالیگاؤں میں کورونا متاثر مریضوں کے مسلسل اضافے کے خوف کی وجہ سے کارپوریشن محکمہ کے حفظان صحت کے کارکنان شہر میں صاف صفائی کا کام انجام نہیں دے رہے ہیں۔

مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر ترمبک کاسار نے میڈیا کو بتایا کہ ایسے تمام کارکنان کو نوٹس جاری کی گئی ہے کہ وہ کام پر لوٹیں ورنہ انہیں معطل کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جلد ہی شہر کے گلی محلوں میں صاف صفائی اور کچرے کی گاڑیاں بھیجی جائیں گی۔

واضح رہے جن علاقوں میں کورونا مریض پائے گئے ہیں ان علاقوں میں صاف صفائی نہیں کی جا رہی ہے اور کئی روز سے وہاں سے کوڑا کرکٹ بھی نہیں اٹھایا گیا ہے جس کی وجہ سے شہر کے کورونا متاثر علاقوں میں گندگی کا انبار نظر آرہا ہے جس کی وجہ سے پورے علاقے کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

عوام کی بار بار کی شکایت کے باوجود بھی انتطامیہ کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے اگر حالات ایسے ہی رہیں تو حفظان صحت کے فقدان کی وجہ سے کئی طرح کی نت نئی بیماریاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

Last Updated : Jun 2, 2020, 1:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details