اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایم این ایس اور بی جے پی کارکنان کے درمیان جھڑپ - Clashes between MNS and BJP workers

ریاست مہاراشٹر کے شہر تھانے کے نوپاڑہ علاقے آم کا اسٹال ہٹانے کے معاملے میں بی جے پی اور ایم این ایس کارکنان کے درمیان تصادم کو دیکھتے ہوئے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا مگر پھر بھی پورے علاقے میں حالات پر کشیدہ ہے۔

ایم این ایس اور بی جے پی کارکنان کے درمیان جھڑپ

By

Published : May 10, 2019, 7:43 PM IST

پولیس نے حالات کو دیکھتے ہوئے پورے علاقے میں زبردست پولیس فورسز تعینات کیا گیا ہے۔

ممبئی سے متصل تھانے شہر واقع نوپاڑہ علاقے میں ایم این ایس ( مہاراشٹر نونرمان سینا) کے دفتر کے باہر فٹ پاتھ پر ایم این ایس کی جانب سے آم فروخت کرنے کا اسٹال لگایا گیا تھا۔

اسٹال کے ذریعہ کسان سے سیدھے گاہک کو آم فروخت کیا جارہا تھا۔ مگر ایم این ایس نے اس طرح کے اسٹال لگائے جانے کا تھانے میونسپل کارپوریشن سے کوئی منظوری نہیں لی تھی۔

ایم این ایس اور بی جے پی کارکنان کے درمیان جھڑپ

اسی کو لے کر بی جے پی کے مقامی رہنماؤں نے اس کی شکایت تھانے میونسپل کارپوریشن سے کیا۔ اس معاملے کی وجہ سے ایم این ایس کارکنان احتجاج کرنے لگے اور اسی دوران بی جے پی اور ایم این ایس کارکنان کے مابین زبردست تصادم ہوگیا اور نعرے بازی مارپیٹ کے ساتھ ہی راستہ روک کر پتھر بازی بھی شروع ہوگئی۔

جس وقت اسٹال کی وجہ سے حالات کشیدہ ہوئے اس درمیان بی جے پی مقامی صدر سندیپ لیلے اور ایم این ایس صدر اویناش جادھو بھی موجود تھے۔

اس پرکشیدہ حالات کی اطلاع ملتے ہی پولیس فورس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات پر قابو پانے اور دونوں پارٹیوں کے کارکنان کو ہٹانے کے لیے زبردست لاٹھی چارج کیا۔ جس کے بعد تھانے میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے پہنچ کر غیرقانونی طور سے لگائے گئے اسٹال کو ہٹا دیا۔ اس واردات کے بعد پورے علاقے کا ماحول پرکشیدہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details