اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھیونڈی: دو گروپ میں تصادم، تیزاب سے حملہ - acid attack in bhiwnadi

بھیونڈی شہر میں دو گروپ میں تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک دوسرے گروپ لوگوں نے دوسرے گروپ کے نوجوانوں پر تیزاب سے حملہ کردیا۔

image
image

By

Published : Oct 10, 2020, 2:18 PM IST

مہاراشٹر کے شہر بھیونڈی کے سائی ناتھ علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک گروپ کے لوگوں نے دوسرے گروپ کے لوگوں پر تیزاب سے حملہ کردیا اور اس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے واقعہ پہنچی اور صورت حال کو قابو میں کیا۔

دو گروپ میں تصادم

اس معاملے میں زخمی ہوئے لوگوں کو اندرا گاندھی سب ضلع اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرادیا گیا ہے۔

دو گروپ کی اس لڑائی سے پولیس حرکت میں آگئی ہے جس کے بعد اس معاملے میں ملوث افراد کا پتہ لگایا جارہا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

حالانہ دو روز قبل دونوں گروپوں میں معمولی تنازعہ پیش آیا تھا اس تعلق سے جب دوسرا گروہ اس مسلئے پر بات چیت کرنے پہنچا تو ان پر تیزاب سے حملہ کردیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details